Friday, April 26, 2024

بھارت کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب

بھارت کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب
September 1, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ہندوستان کی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ پلوامہ واقعے میں پاکستان کو ملوث کرنے کا گھناﺅنا ڈرامہ ناکام ہو گیا۔ مودی کا ہندوستان مسلسل پاکستان دشمنی میں پاگل ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے آئندہ اجلاس سے قبل پلوامہ واقعہ میں ملوث کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔ پاکستان پر واقعہ میں بینک اکاﺅنٹس سے فنڈنگ اور 10 لاکھ 43 ہزار روپے منی لانڈرنگ کا بھونڈا الزام لگا گیا۔ ثبوت کے طور پر محمد عمر فاروق نامی مبینہ خود کش حملہ آور کا پاکستانی شناختی کارڈ ، دو بینک اکاونٹس اور دو چیک کی تفصیلات دیں۔ ایک چیک پشاور، دوسرا خیبر ایجنسی میں بینک کا ظاہر کیا گیا۔ پاکستانی اداروں کی تحقیقات نے دودھ کا دودھ پانی کا پانی کر دیا۔ بھارتی سرکار اور میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ۔ جس شخص محمد عمر فاروق کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دیکر شناختی کارڈ دکھایا گیا ، اُس کا نام، ولدیت ،پتہ ،شناختی کارڈ نمبر اور تاریخ پیدائش غلط نکلی ، معلومات آپس میں مطابقت نہیں رکھتیں اور دستاویز جعلی ثابت ہوئیں ۔ بھارت نے محمد عمر فاروق کو مردہ ظاہر کیا جبکہ پاکستان میں موجود محمد عمر فاروق زندہ نکلا۔ پاکستانی بینکوں نے اُس سے رابطہ کیا ، ملاقات کی ۔ عمر فاروق سپیئر پارٹس کا تاجر ،بینک میں درج پتے پر موجود ، بینک اکاﺅنٹ اگست 2018ء میں کھولا گیا جبکہ بھارتی دعوی کے مطابق عمر فاروق اپریل 2018ء میں جموں میں داخل ہوا۔ یوں حقائق کی روشنی میں پاکستان کیخلاف ہندوستان کی ایک اور گھناونی سازش بری طرح ناکام ہو گئی۔