Tuesday, April 30, 2024

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، بگلیہار ڈیم کی تعمیر مکمل، مودی افتتاح کرینگے

بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، بگلیہار ڈیم کی تعمیر مکمل، مودی افتتاح کرینگے
October 16, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر تعمیر کیے جانے والے بگلیہار ڈیم سے متعلق انکشافات سامنے آگئے جس کے مطابق بگلیہار ڈیم زلزلے کی انتہائی خطرناک فالٹ لائن پر تعمیر کیا گیا۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بگلیہار ڈیم کی تعمیر مکمل کر لی۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق بھارتی بگلیہار ڈیم کی نئی مشینری پرانے ڈھانچے پر بنائی گئی۔ دو ہزار سات میں بگلیہار ون کے نام سے بھارت نے ڈیم تعمیر کیا تھا۔ بگلیہار ٹو کی مشینری اسی ڈھانچے پر لگائی گئی۔ بھارت نے عالمی عدالت میں بگلیہار ٹو کی تعمیر نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ بگلیہار ڈیم کا ڈھانچہ پہلے سے ہی ایک انچ زمین میں دھنسا ہوا ہے۔ زلزلے سے ڈیم کو نقصان پہنچا تو پاکستان کو خطرہ ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی  پانچ نومبر کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے اور اس  دورے کے دوران وہ متنازعہ  بگلیہار ڈیم کے دوسرے مرحلے کا افتتاح  بھی کریں گے۔