Thursday, May 9, 2024

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مودی سرکار پروفیسر اشوک سوائن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرا دیا

بھارت کی ریاستی دہشتگردی، مودی سرکار پروفیسر اشوک سوائن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کرا دیا
November 26, 2020

شکریہ مودی!، بھارت کا اصل چہرہ جو آپ کی وجہ سے ایک بار پھر بے نقاب ہوا۔ بھارت تنقید برداشت نہ کر سکا۔ پروفیسر اشوک سوائن جو بھارت کو آئینہ دیکھاتے رہے، اُن کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند کروا دیا گیا۔ اشوک سوائن نے بھارت کے پلوامہ  ڈرامے کا پول کھولا تھا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور جینوسائیڈ واچ کی رِپورٹ اور سابق امریکی صدر باراک اُوبامہ کی نئی کتاب اور انٹرنیشنل آبزرور کے بیانات سے بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ملتا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رِپورٹ کے مطابق بھارت میں کرپشن کا راج ہے، ان رپورٹس کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی، جنونیت، بھوک، بد عنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری مظبوط ہو چکے ہیں۔

2019ء میں یورپی یونین کی ڈس انفو لیب کی ایک رِپورٹ کے مطابق بھارت کی 65 سے زائد ممالک میں 256 جعلی لوکل نیوز سائٹ بھی پکڑی گئی تھیں۔ ان جعلی لوکل نیوز سائٹ کے ذریعے پاکستان پر بار بار منفی تنقید کر کے EU اور اقوامِ متحدہ کو متاثر کرنے کیلئے بنائے گئے اس Network کا پردہ چاک ہوا تھا۔

اس کے برعکس بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے والوں کی آوازوں کو دبانے میں لگا ہے۔ شوشل میڈیا پلیٹ فارم بھارت کی پُشت پناہی سے پرہیز کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تعصب اور دہرا معیار نہیں رکھنا چاہیے، ورنہ وہ اپنا تشخص کھو بیٹھے گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس اس ڈوزر کا مطالعہ کریں گے جو پاکستان نے اِنہیں پاکستان میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت پر مشتمل تھا۔