Thursday, April 25, 2024

بھارت کی خوشامد !!! قیام بنگلہ دیش کے ایک اور مخالف سید حسن علی کو سزائے موت سنا دی گئی

بھارت کی خوشامد !!! قیام بنگلہ دیش کے ایک اور مخالف سید حسن علی کو سزائے موت سنا دی گئی
June 9, 2015
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پاکستان دشمنی اور بھارت کی خوشامد میں حد سے نکل گئیں۔ مودی کے دورہ کے فوری بعد پاکستان کے ایک اور حامی کو سزائے موت سنادی گئی۔ حد تو یہ ہے کہ جسے سزائے موت سنائی گئی بنگلہ دیشی حکومت اس کے کوائف جانتی ہے نہ پتہ۔ سید حسن علی پر الزام ہے کہ انہوں نے بنگلہ دیش کے قیام کی مخالفت میں تحریک چلائی، 20ہندوﺅں کو قتل کیا، لوٹ مار کی۔ سید حسن علی کے والد سید مصلح الدین پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مشرقی پاکستان کے نائب صدر تھے۔ سید مصلح الدین نے بھی بنگلہ دیش بنانے کی مخالفت کی تھی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ سید حسن علی کو پھانسی پر لٹکایا جائے یا پھر گولی مار کر ہلاک کیا جائے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔