Friday, April 26, 2024

بھارت کی جوہری تنصیبات پر سائبر حملے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کی جوہری تنصیبات پر سائبر حملے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل
October 29, 2019
 نیو دہلی (92 نیوز) بھارت کی جوہری تنصیبات پر سائبر حملے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ بھارت کے کوڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ کیا بھارتی جوہری تنصیبات غیر محفوظ ہیں؟؟ کبھی تکنیکی خرابی آ گھیرتی ہے اور کبھی ہیکرز حملہ کر دیتے ہیں۔ جوہری مواد کا مہلک اخراج تو بھارتی نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پہچان بن چکا ہے۔ کیا ایسی صورتحال میں بھارت کو آئی اے ای اے IAEA کا رکن بننے کا حق دیا جاسکتا ہے؟ ماہرین نے کئی اہم سوالات اٹھا دیئے۔ تازہ ترین واقعہ میں ہیکرز نے کوڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ کو ڈی ٹریک ریٹ RAT نامی وائرس سے نشانہ بنایا۔ انتہائی حساس معلومات اڑا لے گئے اور بھارتی سائبر سیکورٹی نظام گھوڑے بیچ کر سویا رہا۔ اپوزیشن رکن اسمبلی ششی تھرور نے سائبر حملے کو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا اگر حملہ ہوا ہے تو اس کے نقصانات ناقابل تصور ہیں۔ ادھر سوشل میڈیا صارفین بھی سائبر سیکورٹی نظام کی ناکامی پر ہواس باختہ دکھائی دیے۔ دوسری جانب پاور پلانٹ انتظامیہ تفصیلات بتائے بغیر اس بات پر بضد ہے کہ کنٹرول سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا۔