Friday, April 26, 2024

بھارت کی جانب سے انیس سو چوراسی میں ہزاروں سکھوں کی بدترین نسل کشی کی یاد میں لندن میں سکھ برادری کی ریلی

بھارت کی جانب سے انیس سو چوراسی میں ہزاروں سکھوں کی بدترین نسل کشی کی یاد میں لندن میں سکھ برادری کی ریلی
June 8, 2015
لندن (ویب ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے انیس سو چوراسی میں سکھوں کی بد ترین نسل کشی کی یاد میں سکھ برادری نے لندن میں ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز برطانوی دارالحکومت لندن کے ہائڈ پارک سے ہوا جس میں تیس سال قبل بھارتی فورسز کی جانب سے امرتسر میں سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹیمپل پر دھاوا بولنے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ بھارتی فورسز کے اس حملے میں ہزاروں سکھوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ بھارت کی جانب سے اس نسل کشی کا مقصد آزاد وطن کا مطالبہ کرنے والے سکھوں کی آواز کو دبانا تھا۔ برطانیہ بھر سے سکھوں کی شرکت کیلئے مقامی سکھ مندروں کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ ریلی میں مرد اور خواتین سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔