Saturday, April 27, 2024

بھارت کی جانب سے 2017 سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ، ترجمان دفتر خارجہ ‏

بھارت کی جانب سے 2017 سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ، ترجمان دفتر خارجہ ‏
August 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے  2017 سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے ، بھارت 1970 ساے زئاد مرتبہ فائر بندی کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض فورسز شہری آبادی پر بھارتی توپخانہ، مارٹر گولے اور خودکار ہتھیار استعمال کر رہی ہیں،دانستہ طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے،بھارتی اقدام انسانی عظمت، عالمی انسانی حقوق اور قوانین کیخلاف ہے۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ بھارتی فائر بندی کی خلاف ورزیاں علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، بھارتی خلاف ورزیوں سے تذویراتی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 2003کی فائر بندی انتظام کا احترام کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اپنی افواج کو فائر بندی پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرے، بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر امن برقرار رکھے،  اقوام متحدہ کے امن مشن کو اپنا  کردار ادا کرنے دے۔