Saturday, April 20, 2024

بھارت کی جارحیت ، وزیر خارجہ اور عسکری حکام کی پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ

بھارت کی جارحیت ، وزیر خارجہ اور عسکری حکام کی پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ
February 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کی جارحیت کے خلاف وزیر خارجہ اور عسکری حکام نے پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک سے موجودہ صورتحال پر ہونیوالے روابط کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے عسکری صورتحال پر پارلیمانی رہنماؤں کو آگاہ کیا ۔ ان کیمرہ بریفنگ کے بعد وزیر خارجہ نے بتایا کہ تمام رہنماؤں کی جانب سے ملک کی سلامتی اور پاک افواج کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ سعودی ولی عہد نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا پاک فوج ہر جارحیت کا جواب دینے کی اہلیت رکھتی ہے جبکہ مودی کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے معاملے کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہیے۔ ان کیمرہ بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کے دفاع کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر پاک فوج کی کوششوں کو سراہا ۔