Friday, April 26, 2024

بھارت کی جارحانہ پالیسیاں بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ، منیر اکرم

بھارت کی جارحانہ پالیسیاں بین الاقوامی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ، منیر اکرم
October 15, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحانہ پالیسیاں اورعسکری طرز عمل بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی بین الاقوامی سلامتی کمیٹی سے خطاب میں منیر اکرم  نے کہا کہ بھارت نے فروری 2019میں فضائی مداخلت اور پاکستان کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کیا،  پانچ اگست 2019 کو بھارت نے جموں وکشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرکے وہاں فوجی محاصرے کا نفاذ کیا  ، انھوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی فورسز آئے روزتوپ خانے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائر کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہے۔

منیر اکرام کا مزید کہنا تھا کہ دنیا سمیت پاکستان کو کورونا جیسے چیلنج کا بھی سامنا ہے، عالمی برادری اب تک اس مشترکہ خطرے سے نمٹنے میں ناکام ہے ، اقوام متحدہ کا اجتماعی سلامتی کا نظام ناکام ہوچکا ہے، عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور دنیا میں تنازعات حل کرائے۔

منیر اکرم  نے کہا کہ  بھارت نے جارحیت کی تو پوری قوت سے فیصلہ کن ، مؤثر اور مہلک جواب دیں گے ، پاکستان جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقصد کے لیے پرعزم ہے۔