Monday, September 16, 2024

بھارت کی تاریخ کاسب سے بڑا آن لائن فراڈ بے نقاب ،جعلی ویب سائٹ پر3700کروڑ کی سرمایہ کاری کروالی گئی

بھارت کی تاریخ کاسب سے بڑا آن لائن فراڈ بے نقاب ،جعلی ویب سائٹ پر3700کروڑ کی سرمایہ کاری کروالی گئی
February 3, 2017
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت کی تاریخ  کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ بے نقاب ہوا ہے،کمپنی نے سات لاکھ لوگوں سے سوشل میڈیا کی جعلی ویب سائٹ پر سینتیس سو کروڑ روپے کی سرمایہ کروا لی۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں آن لائن سرمایہ کاری کی ایک بڑی ویب سائٹ فراڈ نکلی۔ فراڈیوں نے سوشل میڈیا ٹریڈ کے نام سے ملک بھر کے سات لاکھ سے زائد لوگوں کو بے وقوف بنا دیا۔دنوں میں امیربنانے کا لالچ دے کر کمپنی نے دنوں میں 37 سو کروڑ روپے بٹور لئے۔ شکایات سامنے آنے پر پولیس نے تفتیش کی تو یہ پاکستانی ڈبل شاہ طرز کا فراڈ نکلا۔اتر پردیش پولیس نے فراڈ میں ملوث  تین لوگوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 500 کروڑ برآمد کر لئے ہیں۔ تاریخی آن لائن فراڈکے سامنے آنے کےبعدریاست اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں دنوں میں امیر بننے کے جھانسے میں آنے والے سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور فراڈیوں سے اپنی ڈوبی ہوئی کی واپسی کا مطالبہ کردیا۔