Friday, May 10, 2024

بھارت کی بربادی کیلئے ایک مودی کافی ہے ، اشوک سوائن

بھارت کی بربادی کیلئے ایک مودی کافی ہے ، اشوک سوائن
December 16, 2019
نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارتی پروفیسر اور دانشور اشوک سوائن نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے امریکہ کے پاس ٹرمپ جیسے مزید رہنماؤں کو برداشت کرنے کی طاقت اور صلاحیت ہے  ،  لیکن بھارت کیلئے صرف ایک مودی ہی کافی ہے ۔ https://twitter.com/ashoswai/status/1206147284737679361 پروفیسر اشوک سوائن نے مزید کہا کہ  بھارت ادارہ جاتی طور پر بہت کمزور ہے جبکہ مودی ٹرمپ اور پنس کا مہلک امتزاج ہیں۔ حقیقت پسند پروفیسر اشوک سوائن اپنی ہی سرکار پر تنقید کرتے رہتے ہیں ، وہ ماضی میں بھی کہہ چکے ہیں کہ  لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ یقین کیوں کرتا ہوں؟، بغیر ثبوت کے کسی پر بھی یقین نہیں کرنا چاہیے۔ 27 فروری کے واقعے پر پروفیسر اشوک کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے 7لاشوں کے ثبوت فراہم کئے ، مودی نے اپنی شادی اور ڈگریوں کے حوالے سے بھی جھوٹ بول رکھا ہے، بھارتی میڈیا جشن منا رہا تھا مگ21 نے ایف16 طیارہ گرایا لیکن  امریکا نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

بھارت کی نسبت پاکستان پر زیادہ یقین کی وجہ ثبوت، بھارتی پروفیسر اشوک ‏سوائن

  پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ بھارتی میڈیا اب کہہ رہا ہے امریکا نے پاکستانی طیاروں کی گنتی نہیں کی ، کیا یہ بھارتی میڈیا کی یادداشت کا مسئلہ ہے یا سیدھی سیدھی ہٹ دھرمی؟۔