Saturday, April 27, 2024

بھارت کی بدحواسیاں، ندامت کا اشتہاردنیا بھر پر آشکار

بھارت کی بدحواسیاں، ندامت کا اشتہاردنیا بھر پر آشکار
January 3, 2016
  نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا ماضی کی روایت کو قائم رکھنا اس بار بھی نہیں بھولا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بغیر سوچے سمجھے پٹھان کوٹ میں ہونے والے مبینہ دہشت گردی کے واقعہ کا الزام  پاکستان پر دھردیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارت نے پاکستان کے خلاف بغض کی بنیاد پر زہر اگلنے کا موقع کبھی ہاتھ سے نہیں جانے دیا  ، پاکستان سے نفرت کی آگ میں جلتا بھارتی  میڈیا اپنی بھونڈی حرکتوں سے بھارت کو دنیا بھر میں تماشہ بنا چکا ہے۔ بھارتی شہر پٹھان کوٹ سے  ایک کبوتر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنا بھارتی بوکھلاہٹ کا نکتہ عروج تھا اتنا ہی نہیں  کبوتر کا ایکسرے اور طبی معائنہ بھی کیا گیا۔ بھارتی فوج نے اکتیس دسمبر دوہزار چودہ کی رات بحر ہند میں کشتی تباہ کی چار بے گناہوں کو مار کر پاکستانی دہشتگرد مارنے کا دعویٰ کیا گیا، مگر اٹھارہ فروری کو بھارتی کوسٹ گارڈز کے ڈی آئی جی بی کے لوشالی نے بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا بھارتی حکام نے  باز پرس کی تو وہ بیان سے مکر گئےبھارتی میڈیا نے بیان کی ریکارڈنگ چلادی تو بھارتی حکومت نے لوشالی کو شوکاز جاری کردیا۔ گورداس پور میں دہشت گرد حملے کا ڈرامہ رچا کر روایتی اندازمیں تانے بانے پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ثبوت نہ دے پائے۔ بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں کی نااہلی اور پٹھان کوٹ ائیر بیس میں ہونے والے دہشت گردی کے مشکوک واقعہ کے باوجود بھارتی میڈیا کو کچھ نہ ملا تو  روایتی انداز میں پاکستان پر ہی  الزام تراشیاں شروع کر دی جبکہ بھارتی میڈیا ہی کا ایک حصہ پہلے اس واقعہ کو مشکوک بھی قرار دے چکا ہے۔ ممبئی حملوں کے الزامات ہوں یا کوئی اور واقعہ  بھارتی حکام اور میڈیا کے لیے الزام لگانے کے لیے آسان ہدف پاکستان ہے چاہے  بھارتی سرکار کو ان الزامات کی تحقیق ہونے کےبعد کتنی ہی شرمندگی اٹھانا پڑے ۔