Thursday, May 9, 2024

بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی چال بری طرح ناکام

بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی چال بری طرح ناکام
January 13, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کی ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی چال بری طرح ناکام ہو گئی ، فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی پر پولیس آفیسر کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا یونیفارم آفیسر کی دہشتگردوں کے ہمراہ گرفتاری ناکام فالس فلیگ منصوبہ بندی کی آئینہ دار بھارتی انٹیلی جینس کی فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی سے مقامی ادارے لاعلم رہے ۔ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سرپرست نکلا ، بھارتی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ بھارتی پولیس نے ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو دہشتگردوں کو کمک فراہم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ،  ڈی ایس پی دویندر سنگھ ہفتہ کو حزب المجاہدین کے دو مبینہ دہشتگردوں کیساتھ پایا گیاتھا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ  بھارت اپنے اداروں سے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرتا ہے ، مسلمانوں کو شامل کرکے حقیقت کا رنگ دیتا ہے ، ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو بہادری پر 15 اگست 2019ء کو صدارتی طلائی تمغہ دیا گیا۔ سری نگر ایئرپورٹ پر تعینات ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو مبینہ دہشتگرد نوید بابو کیساتھ وانپوہ، کلگام سے دہلی جاتے گرفتار کیا گیا  ، مبینہ دہشتگرد نوید بابو، کشمیر میں مزدوروں، ٹرک ڈرائیورز سمیت 11 افراد کے قتل میں ملوث ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں نومبر، دسمبر 2019ء میں قتل عام، غیر کشمیریوں کے انخلاء کیلئے کیا گیا۔ بھارتی سرکار، دہشتگرد گٹھ جوڑ سامنے آنے پر سری نگر، جنوبی کشمیر میں چھاپے مارے گئے ۔ نوید بابو کے انکشاف پر ڈی ایس پی رویندر کے سری نگر میں گھر سے اے کے 47، دو پستول برآمد ہوئے۔