Tuesday, April 16, 2024

بھارت کی ایل او سی پر پھر اشتعال انگیزی ، لیپہ سیکٹر میں گولہ باری ، ایک بچہ شہید

بھارت کی ایل او سی پر پھر اشتعال انگیزی ، لیپہ سیکٹر میں گولہ باری ، ایک بچہ شہید
July 1, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) خطے کے امن کا دشمن بھارت باز نہ آیا، بھارتی فورسز کی ایل او سی پر پھر اشتعال انگیزی  ، لیپہ سیکٹر میں شہری آبادی پر گولہ باری سے  گلواری گاؤں کا رہائشی ایک بچہ شہید ہوگیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی،، سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدیداحتجاج بھی کیا ۔