Friday, May 3, 2024

بھارت کی اپنی ہی ویب سائٹ نے مودی سرکار کے بالاکوٹ حملے کے دعووں کا پول کھول دیا

بھارت کی اپنی ہی ویب سائٹ نے مودی سرکار کے بالاکوٹ حملے کے دعووں کا پول کھول دیا
March 28, 2019

نیو دہلی (92 نیوز) عالمی میڈیا کے بعد بھارت کی اپنی ہی ویب سائٹ نے بھی مودی سرکار کے بالاکوٹ حملے کے دعووں کا پول کھول دیا۔ لکھا کہ مبینہ حملے کے مقام پر تمام عمارتیں صحیح سلامت موجود ہیں،انہیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مودی سرکار نے بالاکوٹ حملے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے اور  تین سو دہشتگردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا۔ خود وہاں کا میڈیا بھی بغیر کسی تحقیق کے مودی جی کا ایجنڈا آگے بڑھاتا رہا۔

بالاکوٹ حملے سے متعلق مودی سرکار کا جھوٹ خود بھارتی ویب سائٹ نے بے نقاب کردیا۔ دی وائر نے یورپین اسپیس امِیجنگ کا حوالہ دیتے ہوئے حملے کی بعد کی نئی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی ہیں۔

نئی تصاویر حملے کے ایک روز بعد  کی ہیں جن میں تمام عمارتوں کو اپنی جگہ پر صحیح سلامت موجود دیکھا جاسکتا ہے جو بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

در حقیقت بالاکوٹ میں چند درختوں اور ایک دہشتگرد کوے کے علاوہ کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس سے قبل امریکی اور برطانوی میڈیا اور محقیقین نے بھی بالاکوٹ حملے سے متعلق سیٹلائٹ تصاویر سے بھارتی جھوٹ کا پول کھولا تھا۔