Friday, March 29, 2024

بھارت : کچی آبادی میں آتشزدگی سے 4افراد زخمی 50مکان تباہ

بھارت : کچی آبادی میں آتشزدگی سے 4افراد زخمی 50مکان تباہ
May 10, 2016
پونے(ویب ڈیسک)بھارت میں کچی آبادی میں آتشزدگی سے  چار افراد زخمی اور پچاس کچے مکان تباہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق آگ مغربی بھارت کے شہر پونے کے نواح میں واقع کچی آبادی میں لگی جس سے چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں   اور پچاس مکان تباہ ہونے سے سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں    فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سلنڈروں کی دکان سے بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی جھونپڑیوں اور مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا  اور پچاس سے ساٹھ کچے مکان تباہ ہو گئے تاہم کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت پہنچ جاتا تو آگ پر قابو پایا جا سکتا تھا اور زیادہ نقصان نہ ہوتا