Friday, April 19, 2024

بھارت کورونا کی آڑ میں کشمیر میں گھناؤنے اقدامات کر رہا ہے ، شاہ محمود قریشی

بھارت کورونا کی آڑ میں کشمیر میں گھناؤنے اقدامات کر رہا ہے ، شاہ محمود قریشی
April 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی آڑ میں گھنانے اقدامات کر رہا ہے ، اسے روکا نہ گیا تو حالات مزید خراب ہونے کا امکان ہے ۔

اس وقت پوری دنیا کورونا وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہے  اور بھارت اس وقت وہ اقدامات اٹھا رہا ہے جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے، بھارت ان  مشکل حالات میں کشمیریوں کو سہولت دینے کی بجائے انہیں خوراک اور ادویات کی فراہمی کی بجائے وہاں ڈومیسائل قوانین میں تبدیلیاں کر رہا ہے، تمام کشمیری قیادت بشمول پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یقین دلایا کہ وہ ان نئے قواعد کا مسودہ منگوا کر اس کا جائزہ لیں گے۔

ادھر وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کی تبدیلی پر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آرایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے مذمت کے بعد ٹوئٹ  میں کہا کہ  بھارتیہ جنتا پارٹی آرایس ایس کے نظریے سے متاثر ہے، بی جے پی قیادت 21 ویں صدی میں 20 کروڑ مسلمانوں کےخلاف کھل کر  ایسے بات کررہی ہے جیسے یہودیوں کےخلاف نازی بولتے تھے۔

وزیراعظم نے بی جے پی رہنما سبرامانین سوامی کی ویڈیو بھی ٹویٹر پرشیئرکردی۔