Friday, May 17, 2024

بھارت کورونا کا نیا عالمی مرکز، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد مریض رپورٹ

بھارت کورونا کا نیا عالمی مرکز، ایک دن میں 90 ہزار سے زائد مریض رپورٹ
September 7, 2020
نئی دہلی (92 نیوز) بھارت کورونا کا نیا عالمی مرکز بن گیا۔ ایک دن میں 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے۔ عالمی درجہ بندی میں  انڈیا برازیل کو پیچھے چھوڑکردوسرے نمبر پرآگیا۔ بھارتی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 90 ہزار 802 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھرمیں مریضوں کی مجموعی تعداد 42 لاکھ 4 ہزار 614 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار سولہ افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 71 ہزار چھ سو بیالیس ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 542 ہے۔