Friday, May 17, 2024

بھارت کورونا وائرس سے متاثر دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

بھارت کورونا وائرس سے متاثر دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا
August 22, 2020

نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت  امریکا اور برازیل کے بعد کورونا وائرس سے متاثر دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا،24 گھنٹوں کےدوران 69 ہزار 800 سے زائد مریض موذی مرض میں  مبتلا ہوگئے جبکہ مزید 102 افراد جان کی بازی ہارگئے، بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 3ملین کے قریب پہنچ چکی ہے۔

یورپ اورامریکا کے بعد کورونا نے بھارت  میں تباہی مچادی۔24 گھنٹوں میں متاثر افراد کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آئی،69 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔

بھارت میں مجموعی طور پر 56ہزار  سے زائد افراد  ہلاک ہوئے جبکہ 22 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 18 دنوں میں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا، امریکا میں 56 لاکھ،برازیل میں 35 لاکھ کورونا کے مریض ہیں جبکہ بھارت 30 لاکھ کے قریب پہنچ چکا ہے۔

مہاراشٹرا،کرناٹک،آندرا پردیش،تامل ناڈو اوراتر پردیش سب سےزیادہ متاثر ہوئے۔