Thursday, May 9, 2024

بھارت کورونا متاثرین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا

بھارت کورونا متاثرین ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا
July 6, 2020

نئی دہلی (92 نیوز)  کورونا وائرس کے عالمی وار تھم نہ سکے، بھارت  میں موذی وبا کا زورتیز ہو گیا ، متاثرہ ممالک کی فہرست میں روس کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر آگیا ۔ مریضوں کی تعداد چھ لاکھ 92 ہزار 134 ہوگئی ، موذی وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تاریخی تاج محل کو کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

بھارت میں کووڈ نائنٹین کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، متاثرہ ممالک کی فہرست میں روس کو پیچھے چھوڑ کرتیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کے 23 ہزار 932 نئے کیسز اور 421 اموات ریکارڈ ہوئیں، مجموعی متاثرین کی تعداد 7 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے ، جن میں سے 19ہزار سات سو ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ سنگین صورتحال ریاست مہاراشٹر میں ہےجہاں مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، اس کے بعد تامل ناڈو کا نمبر آتا ہے جہاں ایک لاکھ گیارہ ہزار سے زائد متاثرین رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ دارالحکومت دہلی 99 ہزار کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر تاریخی تاج محل کو کھولنے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا ، اس کے ساتھ آگرہ میں موجود دیگر تاریخی مقامات کو بھی تاحکم ثانی بند رکھا جائے گا۔