Friday, April 26, 2024

بھارت کو کلبھوشن کیلئے ایک بار پھر قونصلر رسائی کا موقع

بھارت کو کلبھوشن کیلئے ایک بار پھر قونصلر رسائی کا موقع
November 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کلبھوشن جادیو کےلیے بھارت کو ایک بار پھر قونصلررسائی کا موقع دے دیا۔ بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو کو وکیل فراہم کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا حصہ بنے۔ آٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کی مکمل کوشش کر رہا ہے ۔ بھارت کو اس کیس میں تحفظات ہیں جس کی وجہ سے وہ تعاون نہیں کر رہا۔ بھارت کہتا ہے اس کیس میں وکالت نامہ جمع کرانا ان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر بھارت کو کوئی تحفظات ہیں تو وہ اس عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان اس حوالے سے رابطے ہوتے رہتے ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرے۔ ایک اور بھارتی قیدی کے کیس میں بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اسے کلبھوشن کا وکیل مقرر کیا گیا ہے۔ عدالت نے ہدایات لینے کے لیے وکیل کو 2 ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت دسمبر تک ملتوی کر دی۔