Thursday, April 18, 2024

بھارت کو کلبھوشن جادیو کا وکیل کرنے کے لیے 6 اکتوبر تک پھر مہلت

بھارت کو کلبھوشن جادیو کا وکیل کرنے کے لیے 6 اکتوبر تک پھر مہلت
September 3, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کو کلبھوشن جادیو کا وکیل کرنے کے لیے 6 اکتوبر تک پھر مہلت دیدی گئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بتایا کہ 6 اگست کو بھارت اور کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا تاہم بھارت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جبکہ کلبھوشن یادیو بھی قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی سہولت لینے سے انکاری ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ بھارت پاکستان کو شرمندہ کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے اقدامات عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے عین مطابق ہیں۔ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں۔ ایک یہ کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کلبھوشن کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کر دے جبکہ دوسرا یہ کہ بھارت کے جواب کا انتظار کیا جائے۔ حکومت اب بھی یہی چاہتی ہے کہ بھارت یا کلبھوشن خود اپنے لیے قانونی نمائندہ مقرر کریں۔ عدالت نے بھارت کو کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کا ایک اور موقع دیتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔