Friday, April 26, 2024

بھارت کو کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے روکنا ہوگا،وزیر اعظم

بھارت کو کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے روکنا ہوگا،وزیر اعظم
June 30, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ بھارت کو کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے روکنا ہوگا ۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں غیرقانونی الحاق کیا ،اب وادی میں جغرافیائی اسڑکچرتبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بھارت 25 ہزارہندوؤں کوغیرقانونی طورپرمقبوضہ کشمیرکا ڈومیسائل جاری کررہا ہے، ڈومیسائل کا اجرا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔