Friday, March 29, 2024

بھارت کو ٹرمپ کا ثالثی بننا برداشت نہیں ہو رہا ، چودھری سرور

بھارت کو ٹرمپ کا ثالثی بننا برداشت نہیں ہو رہا ، چودھری سرور
August 4, 2019
 لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کشمیر میں جرائم چھپانے کیلئے بھارت ایل اوسی پر جارحیت کرتا ہے۔ بھارت کو ٹرمپ کا ثالثی بننا برداشت نہیں ہو رہا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سفارتی محاظ پر شکست کھانے کے بعد انڈیا نے کشمیریوں پر ظلم بڑھا دیا ہے ۔ انڈیا مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انٹرنیشنل کمیونٹی کو اس پر ایکشن لینا چائیے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا امریکہ کے سپر پاور ہونے کے باوجود وہ افغانستان میں دہشتگردی نہیں ختم کر سکے۔ پاکستان نے پاکستان میں دہشتگردوں کا صفایا کیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا۔ ہم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ امریکہ چاہیے ہم سے مدد لے پاکستان افغانستان میں بھی دہشتگردی کا خاتمہ کر سکتا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا آج چار اگست کو ہم پولیس کے شہداء کا دن منا رہے ہیں ۔ آج ہم نے جو دو بچوں کے نغمے اور تقریریں سنی ہیں وہ ہماری قوم کی عکاسی کرتی ہیں ۔ شہدا کو پاکستان کی بیس کروڑ عوام سلام کرتی ہے ۔ شہدا کے ورثاء کو اللہ پاک صبر جمیل عطا فرمائے۔ چودھری سرور بولے شہیدوں کی فیملیز کو اچھا پیکج دینے کیلیے ہماری کیبنٹ پورا تعاون کرے گی ۔ کسی ایک شخص کی غلطی پر پوری پولیس فورس کو ذمہ دار قرار دینا فورس کیساتھ زیادتی ہے۔