Monday, September 16, 2024

بھارت کو ایڈونچر کاجواب دینےکیلئے تیارہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کو ایڈونچر کاجواب دینےکیلئے تیارہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر
January 31, 2017
راولپنڈی(92نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکاکہنا ہےبھارت کو ایڈونچرکا جواب دینے کےلئےتیار ہیں.۔کلبھوشن یادیو سے متعلق حکومت پاکستان نے بھارت سے رابطہ کیا ہے۔ افغانستان سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر  میجر جنرل آصف غفورنے اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں بھارت  کے ساتھ کشیدگی کےمعاملےپرکھل کربات کی ہے اوربھارت کوپیغام  دےدیاکہ  ہم کسی سے جنگ نہیں چاہتے۔لیکن کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔ ترجمان  پاک فوج نےبھارت کےسرجیکل سٹرائیک کےدعوےکوبھی ڈرامہ قراردیا۔ انہوں نےبتایاکہ کلبھوشن یادیو سے متعلق حکومت پاکستان نے بھارت سے رابطہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہاکہ سی پیک کےبعدامن دشمنوں  نےسازشیں شروع کردیں۔افغان صورتحال پربات کرتےہوئےان کاکہناتھاافغان قیادت کو کہا ہےدہشت گردی کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے۔افغانستان میں امن کےلئے ہرممکن تعاون کریں گے۔ آئی ایس پی آر ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کے لئےہر ممکن اقدامات کرے گا، حال ہی میں ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کے مضبوط دفاع کا آئینہ دار ہے۔