Wednesday, May 8, 2024

بھارت کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بھیجنے میں ٹال مٹول کرنے لگا

بھارت کلبھوشن کی اہلیہ کو پاکستان بھیجنے میں ٹال مٹول کرنے لگا
November 18, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز ) بھارت انسانی ہمدردی کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گیا ۔کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو اکیلے پاکستان بھیجنے میں ٹال مٹول سے کام لیا جانے لگا۔ پاکستانی پیشکش پر پہلے ”را“ایجنٹ کی والدہ کو ویزہ دینے کی شرط رکھ دی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہناہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ سے ملاقات کی پاکستانی پیشکش پر بھارت نے جواب بھجوادیا ہے ۔ جس کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع بتاتے ہیں کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کو پاکستان بھیجنا والدہ کو ویزے کے اجراء سے مشروط کردیا ہے ۔ بھارت کلبھوشن کی اہلیہ کو ا کیلے پاکستان بھیجنے سے گریزاں ہے ۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی والدہ کی درخواست پاکستانی ہائی کمیشن کے پاس موجود ہے ۔ پہلے والدہ کو ویزہ دیا جائے کیونکہ انسانی بنیادوں پر ماں بھی بیٹے سے ملاقات کی حقدار ہے۔