Wednesday, May 8, 2024

بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑ رہا ہے ، وزیراعظم

بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑ رہا ہے ، وزیراعظم
May 17, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑ رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آر ایس ایس سے متاثر مودی کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق نظریہ واضح ہو چکا ہے۔ مودی نے غیر قانونی طریقے سے قبضہ کرکے کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم کیا۔ مودی سرکار بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنز جیسے ہتھیار استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کررہی ہے۔ غیرانسانی لاک ڈائون مسلط کرکے کشمیریوں کوخورک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1261995972588167170?s=20 وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیروں کی نوجوان نسل کی وسیع پیمانے پر گرفتاریاں جاری ہیں۔ مواصلات کے تمام راستے منقطع کرکے کشمیریوں کوباقی دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دہشتگردی سے منسلک کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے۔ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنرل اسمبلی نے ضمانت دی ہے۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر پروپیگنڈا پر مبنی آپریشن کرنا چاہتا ہے جسکا مقصد ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔