Friday, April 19, 2024

بھارت کشمیری پولیس میں بغاوت سے بھی خوفزدہ ہو گیا

بھارت کشمیری پولیس میں بغاوت سے بھی خوفزدہ ہو گیا
August 27, 2019
 سرینگر (92 نیوز) بھارت کشمیری پولیس میں بغاوت سے بھی خوفزدہ ہو گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس نے 30 کشمیری اہلکاروں کے انٹرویوز پر مشتمل رپورٹ جاری کر دی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے کشمیری پولیس کی حالت زار پر رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے کے بعد کشمیری پولیس کو بالکل سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز تو جدید ترین اسلحے سے لیس ہیں مگر کشمیری پولیس صرف لاٹھیوں سے لیس ہے۔ کشمیری پولیس اہلکاروں شدید نفسیاتی مسائل کا شکار ہو رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ ہم پر نہ اپنے اعتماد کرتے ہیں اور نہ ہی بھارتی افسران۔ ہماری حیثیت فوجیوں کے معمولی مددگاروں جیسی رہ گئی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں تیس کشمیری پولیس اہلکاروں کا حوالہ دیا ہے جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پانچ اگست سےاب تک کشمیری پولیس اور بھارتی فوج کے درمیان تین بار جھڑپیں بھی ہو چکی ہیں جن میں دونوں اطراف کے متعدد اہلکار زخمی بھی ہوئے۔