Friday, April 26, 2024

بھارت کشمیر کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، شبلی فراز

بھارت کشمیر کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، شبلی فراز
July 24, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت کشمیر کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز’’ کشمیر محاصرے میں ہے ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 7 دہائیوں سے کشمیر پر قابض بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے اقدام کی وجہ سے کشمیریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدام سے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کے گھروں میں داخل ہونے کا حق دیا گیا۔ مزید یہ کہ غیر کشمیریوں کو بھی شہریت کے حقوق دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر اٹھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ، "بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔" شبلی فراز نے کہا کہ پلوامہ نما ڈرامہ چلا کر بھارت بین الاقوامی میڈیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔