Sunday, September 8, 2024

بھارت کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر کے آزادی کی آواز نہیں دبا سکتا : حریت رہنما

بھارت کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر کے آزادی کی آواز نہیں دبا سکتا : حریت رہنما
July 13, 2016
لاہور (92نیوز) بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ عالمی دنیا اس معاملے پر مکمل خاموش ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت پر سفارتی دباو ڈالنا ہو گا جبکہ مشعال ملک کہتی ہیں بھارت ظلم سے آزادی کی آواز دبا نہیں سکتا۔ طاقت کے نشے میں چور بھارتی فوج نے وادی میں تشدد اور بربریت کی نئی لہر پیدا کر کے کشمیریوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ کیا طاقت سے آزادی کی آواز دبائی جا سکتی ہے ؟ حریت رہنماوں کے مطابق یہ بھارت کی سب سے بڑی بھول ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو میں حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کے مظالم پر عالمی دنیا کو نوٹس لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھارت کے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرے۔ مشعال ملک نے کہا کہ وادی میں ظلم و بربریت کی تازہ لہر کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔ کشمیریوں کا حوصلہ آج بھی بلند ہے۔ حریت رہنماوں کا کہنا تھا کہ حقوق کی پامالی بھارت کا وطیرہ رہا ہے۔ کشمیری عوام آزادی کے جذبے کو کبھی ماند نہیں پڑنے دیں گے۔