Friday, April 26, 2024

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے : وزیراعظم

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے : وزیراعظم
September 22, 2016
نیویارک (92نیوز) وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارت جلد بازی میں پاکستان پر بلاجواز الزامات لگا رہا ہے جن پر کئی سوالات ا±ٹھائے بھی جا رہے ہیں۔ بھارت الزامات لگا کر مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔ بھارتی مظالم کے نتیجے میں سیکڑوں کشمیری اب تک بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ناشتے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جلدبازی میں پاکستان پر بلاجواز الزامات عائد کر رہا ہے۔ بھارت کے لگائے گئے الزامات پر کئی سوالات بھی ا±ٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ بھارتی فوج ایسی گنز استعمال کر رہی ہے کہ جن کے نتیجے میں سیکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔ بھارت الزامات لگانے کے بجائے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر نظر ڈالے۔ بھارت نے چند گھنٹے میں ہی سوپور واقعے کا الزام پاکستان پر لگا دیا جبکہ ایسے واقعات کی تحقیقات کے لیے دن اور ہفتے درکار ہوتے ہیں۔ پاکستان کو آپریشن ضرب عضب میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ ساری دنیا کے سامنے ہیں۔ دہشت گردی کے نتیجے میں پاکستان میں چوبیس ہزار شہادتیں ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے دو ہزار اٹھارہ کو لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال بھی قرار دیا۔