Friday, April 19, 2024

بھارت کاکینیڈا سے28کروڑ ڈالرز کی یورینیم فراہمی کا معاہدہ

بھارت کاکینیڈا سے28کروڑ ڈالرز کی یورینیم فراہمی کا معاہدہ
April 16, 2015
اوٹاوہ(ویب ڈیسک)بھارت کا جنگی جنون  بڑھنے لگا مودی سرکار پر ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کا بھوت سوار  ہوگیاہے اس لئےکینیڈا بھارت کو اٹھائیس کروڑ ڈالرز مالیت کا یورینیم فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کینیڈا کے دورے پر ہیں اس سے قبل مودی فرانس سے رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا بھی معاہدہ کر چکے ہیں اور اب بھارت سے معاہدے کے تحت کینیڈا آئندہ پانچ برسوں کے دوران بھارت کے ایٹمی ری ایکٹرزکے لیے یورینیم ایندھن فراہم کرے گا ۔ یورینیم فراہمی کا معاہدہ کینیڈا کی کیمکو کارپوریشن کے ساتھ اٹھائیس کروڑ ڈالر میں طے پایا ہے ۔ اس موقع پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یورینیم معاہدے سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان نئے تعلقات کا آغاز ہوا ہے۔