Sunday, September 8, 2024

بھارت کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا : سپیکرلوک سبھا

بھارت کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا : سپیکرلوک سبھا
August 7, 2015
    نئی دہلی(92نیوز)بھارت نے رواں برس اسلام آبادمیں ہونے والی کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لوک سبھاکی اسپیکرسمترامہاجن نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ اگرپاکستان نے مقبوضہ کشمیرکے سپیکرکو کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہ دی توبھارت رواں برس پاکستان میں ہونے والی اکسٹھویں  کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت نہیں کریگا۔ جبکہ پاکستانی دفترخارجہ نے کہاہے کہ بھارت نے باضابطہ طور پر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کانہیں کہااس لیے اس پرموقف نہیں دے سکتے ۔ کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس رواں برس تیس ستمبر سے آٹھ اکتوبرتک اسلام آبادمیں منعقدہوگی۔