Thursday, April 18, 2024

بھارت کاسندھ طاس کمیشن کے پاکستانی وفد کو آبی منصوبوں کا دورہ کرانے سے انکار

بھارت کاسندھ طاس کمیشن کے پاکستانی وفد کو آبی منصوبوں کا دورہ کرانے سے انکار
September 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی برقرار  ہے ،بھارت نے  سندھ طاس کمیشن کےپاکستانی وفد کو آبی منصوبوں کا دورہ کرانے سے انکار کر دیا۔ سندھ طاس کمیشن کے بھارتی وفد نے دو ماہ قبل پاکستان کا دورہ کیا اور متنازع آبی منصوبوں پرمذاکرات بھی کئے ، اس پرہی بس نہیں  سندھ طاس کمیشن کے  پاکستانی وفد کو اکتوبرمیں پکل دل اور کلنائی سمیت متنازعہ منصوبوں کے دورے کی دعوت بھی دی گئی۔ روایتی مکاری سے کام لیتے ہوئے بھارت نے اکتوبرسے پہلے ہی آبی منصوبوں کامعائنہ کرانے سےانکارکردیا ، پاکستانی وفد کے متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کا شیڈول بھی منسوخ کر دیا گیاہے ۔ بھارت نے پچھلے چار سال سے پاکستانی وفد  کو متنازعہ آبی منصوبوں کا معائنہ نہیں کرایا۔