Wednesday, April 24, 2024

  بھارت کاجنگی جنون،بھارتی فوج کی پاکستان کوغیرمتوقع نتائج کی دھمکی

   بھارت کاجنگی جنون،بھارتی فوج کی پاکستان کوغیرمتوقع نتائج کی دھمکی
July 21, 2015
نئی دہلی(ویب ڈٰیسک)بھارت نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی کی خلاف ورزیاں خود شروع کیں اور الزام الٹا پاکستان پر لگا کر دھمکیاں بھی دینے لگا۔ تفصیلات کے مطابق الٹا چور کوتووال کو ڈانٹے کا محاورہ بھارت سے زیادہ کس پر صادق آ سکتا ہے،جس نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے تو دوسری طرف سرحد پر آئے روز فائرنگ اور گولہ باری کو وطیرہ بنا رکھا ہے۔اپنی مکاری، دغا بازی اور جھوٹے الزامات سے دنیا کو ہمیشہ گمراہ کرنے والے بھارتیوں نے پھر وہی پرانا ہتھکنڈہ استعمال کرتے ہوئے پراپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو کنٹرول لائن پر مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین آرمی کی سولہویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے گیدڑ بھبکی لگائی ہے کہ بھارت کو  ان عناصر کو غیر متوقع نقصانات پہنچانا ہوں گے تاکہ وہ آئندہ گڑ بڑ سے باز رہیں۔ انہوں نے عید کے موقع پر پاک فوج پر پونچھ سیکٹر میں شیلنگ کا الزام بھی لگایا۔