Friday, March 29, 2024

بھارت کا95فیصد میڈیا بکاؤ، بے شرم ہے، مارکنڈے کاٹجو

بھارت کا95فیصد میڈیا بکاؤ، بے شرم ہے، مارکنڈے کاٹجو
March 5, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس  مارکنڈے نے سلطنت دہلی کی لڑائی اور بھارتی میڈیا کو ڈھٹائی پر کھری کھری سنا دیں ، جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ بھارت کا95فیصد میڈیا بکاؤ اور بے شرم ہے،  ،بھارتی حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھ کر دکھ ہوا ، انہیں  صرف الیکشن جیتنے کی فکر ہے۔ 92نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جسٹس مارکنڈے کاٹجو  نے کا کہ دونوں ملک ایٹمی طاقت  ، جنگ میں لاکھوں لوگ مارے جائیں گے ۔ [caption id="attachment_214283" align="alignnone" width="500"]مارکنڈے کاٹجو مارکنڈے کاٹجو کی 92نیوز سے خصوصی گفتگو ‏[/caption] بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارتی حکمرانوں کا رویہ غیرسنجیدہ ہے، 95 فیصد بھارتی میڈیا بکاؤ اور بے شرم ہے، امید ہے نریندر مودی مکمل جنگ کی طرف نہیں جائیں گے۔ جسٹس ریٹائرڈ مارکنڈے کاٹجو نے کہا کہ  پاکستانی وزیراعظم عمران خان کھلاڑی اورسیاستدان ہی نہیں بلکہ ایک اسکالر بھی ہیں ،عمران خان کی تقریردنیا بھر میں نشر ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ  بھارتی حکومت نے الیکشن کیلئے پاک بھارت کشیدگی پر غیرسنجیدگی دکھائی، جہاں ہندوستان غلطی کرے گا تنقید کریں گے۔ جنگ سے خون خرابہ ہوگا،پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات  میں ہے مگر بھارت میں الیکشن ہونے جا رہے ہیں اس لیے  کوئی نہیں سنتا ،یہ دہلی کی سلطنت کی لڑائی ہے۔ سپریم کورٹ کےسابق بھارتی جج مارکنڈے کاٹجو  نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اور جنگ  ایک مہنگا شوق ہے جبکہ پاکستان اور بھارت غریب ملک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملے کی  تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش  کی ہے ، بھارتی حکومت کو اس آفر پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک میں کشیدگی کم ہوسکے۔