Friday, April 19, 2024

بھارت کا کلبھوشن جادیو کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

بھارت کا کلبھوشن جادیو کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ
July 17, 2020
 نئی دہلی (92 نیوز) بھارت نے کلبھوشن جادیو کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے اپنے فیصلے سے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔ کلبھوشن نے اپیل دائر کرنے کیلئے کاغذات پر دستخط کر دئیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل چند روز میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن نے پہلے سزائے موت کیخلاف  نظر ثانی اپیل دائر نہ کرنے، رحم کی اپیل پر اکتفا کیا تھا۔ پاکستان میں ہائی کورٹ کا لائسنس یافتہ وکیل ہی بھارتی جاسوس کا کیس لے سکتا ہے۔ بھارتی وکلاء مقدمے کی پیروی نہیں کر سکتے۔ پاکستانی وکیل کی معاونت کر سکتے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی جاسوس کو سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی اپیل کا حق دیا۔ پاکستان نے بھارتی جاسوس کو نظر ثانی کی اپیل کا حق دینے کیلئے 20 مئی 2020ء کو آرڈیننس کا اجراء کیا۔ اجراء کردہ آرڈیننس کی 60 روزہ مدت 19 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔ بھارت کو آرڈیننس کی مدت ختم ہونے سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنا ہے۔