Saturday, April 20, 2024

بھارت کا کشمیری رہنماؤں کو ذہنی اذیت دینے کا نیا طریقہ، حریت رہنما علی گیلانی کے پاسپورٹ اجراء کی درخواست مسترد، خود کو بھارتی شہری ظاہر کریں: منوہر پاریکر

بھارت کا کشمیری رہنماؤں کو ذہنی اذیت دینے کا نیا طریقہ، حریت رہنما علی گیلانی کے پاسپورٹ اجراء کی درخواست مسترد، خود کو بھارتی شہری ظاہر کریں: منوہر پاریکر
May 23, 2015
سری نگر (ویب ڈیسک) بھارت نے کشمیری حریت رہنماؤں کو ذہنی اذیت دینے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست مسترد کر دی۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر کا کہنا ہے کہ علی گیلانی کو درخواست میں خود کو بھارتی شہری ظاہر کرنا پڑے گا۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو پاسپورٹ کے حصول کے لیے درخواست فارم کو مکمل کرنا ہو گا جس میں لکھا جائے کہ وہ بھارتی شہری ہیں۔ حریت رہنما نے سعودی عرب میں مقیم اپنی بیمار بیٹی کی عیادت کے لیے پاسپورٹ کے اجراء کی درخواست دے رکھی ہے۔ بھارتی ہوم منسٹر کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کا حصول ہر بھارتی شہری کا حق ہے لیکن حریت رہنما علی گیلانی کی درخواست کا میرٹ پر جائزہ لیا جائے گا۔ کانگریس اس ایشو پر سیاست نہ کرے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علی گیلانی کو پاسپورٹ جاری کرنے کی حمایت کی ہے۔