Saturday, April 20, 2024

بھارت کا چوتھا نیوی گیشنل سیٹلائٹ خلامیں روانہ

بھارت کا چوتھا نیوی گیشنل سیٹلائٹ خلامیں روانہ
March 29, 2015
سری ہاری(ویب ڈیسک)بھارت کا چوتھا نیوی گیشنل سیٹلائٹ خلا میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہوگیا۔ سیٹلائٹ بھارت کے نیوی گیشنل سسٹم کو مزید خود کفیل ہونے میں مدد دے گا۔ بھارتی خلائی تحقیاتی ادارے آئی ایس آر او کی جانب سے بھیجا جانے والا  آئی آر این ایس ایس ون ڈی نامی سیٹلائٹ بھارتی شہر سری ہاری کوٹا سے روانہ کیا گیا۔ موجودہ سیٹلائٹ بھارت کی جانب سے بنائے جانے والے سات سیٹلائٹ کی لڑی میں سے ہے۔ تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹرنے مکمل ملکی ساختہ سٹیلائٹ کی خلا میں کامیابی سے روانگی اور ٹیکنالوجی میں خود کفیل ہونے پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔