Friday, April 26, 2024

بھارت کا چاند کو سر کرنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا

بھارت کا چاند کو سر کرنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا
September 7, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت کا چاند کو سر کرنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا ، انڈین اسپیس سنٹرمیں بھارتی سائنسدان اپنی نااہلی کےمناظربراہ راست دیکھتےرہے، بھارتی سائنسدانوں نے اپنی عوام کےاربوں روپےڈبو دیے ۔ بھری محفل میں رسوائی ہو گئی، بھارت کا چاند کو سر کرنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا ، بھارتی اسپیس سینٹر میں بھارتی سائنسدان اپنی نااہلی کے مناظر براہ راست دیکھتے رہے ، ایک دن پہلے جن چہروں پر غرور تھا اب ماتم ان کا مقدر بن چکا تھا ، بھارتی سائنس دانوں نے اپنی نالائقی سے عوام کے اربوں روپے ڈبو دیے ۔ [caption id="attachment_239399" align="alignnone" width="500"]بھارت چاند نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارت کا چاند کو سر کرنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا[/caption] چاندکی سطح پر لینڈنگ سے 2 کلومیٹر پہلے جیسے ہی بھارتی خلائی گاڑی کا اسپیس اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہواجس سے اسپیس سینٹر میں صف ماتم سی بچھ گئی، اپنی فتح کا خواب لئے مودی بھی اسپیس اسٹیشن پر پہنچے لیکن کہتے ہیں نیت میں کھوٹ رکھنے والے کو کبھی کامیابی نہیں ملتی۔ مشن کی ناکامی کے بعد بھارتی وزیراعظم کا منہ دیکھنے کے لائق تھا، ناکامی کا کلنک ماتھے پر سجائے نااہل خلائی ٹیم کو دلاسے دیتے دکھائی دیے  ، بھارتی خلائی ادارے نے ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ خلائی گاڑی کو چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں اترنا تھا،  تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق خلائی گاڑی ممکنہ  طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ [caption id="attachment_239400" align="alignnone" width="500"]بھارت چاند نئی دہلی ‏ ‏92 نیوز بھارت کا چاند کو سر کرنے کا خواب ایک بار پھر ٹوٹ گیا[/caption] مودی نے اپنے عوام کے ٹیکس کے ناصرف 900 کروڑ ڈبوئے بلکہ اپنی نالائقی اور نااہلی سے پوری دنیا میں بھارتیوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا، اس سے پہلے بھی بھارتی مشن ناکام ہو چکا ہے۔