Sunday, September 8, 2024

بھارت کا پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار

بھارت کا پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھانکوٹ ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
March 28, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پٹھان کوٹ حملے کی تفتیش کے لئے بھارت میں موجودپاکستانی ٹیم نے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام سے ملاقات کی۔ پاکستانی ٹیم کوپٹھان کوٹ ائیربیس تک رسائی دینے سے انکارکر دیا گیا ہے۔ ادھربھارت کی سیاسی جماعتوں نے تحقیقاتی ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اپنے مو¿قف پر ڈٹا رہا اور پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کےلئے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھارت پہنچ گئی جس پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں اور سیاسی جماعتوں کے ہاتھ پاوں پھول گئے۔ پاکستان کی ٹیم نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈکوارٹرکادورہ کیا اور بھارتی ایجنسی کے حکام سے ملاقات کی۔ ٹیم نے ملاقات میں گورداسپور کے ایس پی سلوندر سنگھ اور اس کے خاندان کی فون کالز کا ریکارڈ مانگا جبکہ حملہ آوروں کے ڈی این اے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ان کے زیر استعمال موبائل فونز تک رسائی مانگی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت پٹھان کوٹ حملے کے دہشت گردوں کے موبائل فونز پاکستان کو نہیں دے گا جبکہ تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس تک رسائی دینے سے بھی انکار کر دیا جس کی تصدیق بھارتی وزیردفاع منوہرپاریکربھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب کانگریس نے پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کے لئے جانے والی پاکستانی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیئے ہیں۔ کانگریس کے لیڈر رندیپ سرجی والا کا کہنا ہے پاکستان نے جے آئی ٹی کے دورہ کے لئے لیٹر آف ریکوئسٹ نہیں بھجوایا۔ اروند کیجریوال بھی پاکستان کےخلاف زہر اگلنے سے باز نہ آئے۔ان کا کہناتھا پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی بھارت میں موجودگی نہیں چاہتے۔ دوسری طرف انتہاپسندہندوسیاسی جماعتوں سے بھی دوہاتھ آگے نکل گئے جنہوں نے نئی دہلی اسمبلی کے سامنے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے خلاف مذمتی بینرز لگا دئیے ہیں۔