Monday, May 6, 2024

بھارت کا پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دینےسے انکار

بھارت کا پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دینےسے انکار
October 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے  پاکستان کو متنازع آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بھارت کی چوری اور اس پر سینہ زوری کی عادت نہ گئی ،  سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کو متنازعہ ڈیمز کا معائنہ کرانے  کاپابند ہے ، مگراس معاملے پروہ کبھی پروں پر پانی بھی نہیں پڑنے دیتا ۔ لاہور میں چندماہ قبل آئے سندھ طاس کمیشن کے بھارتی وفد نےحامی بھری تھی کہ وہ پاکستانی وفد کو متنازعہ ڈیمز لوئر کلنائی،  پکل دل اور رتلے ڈیم کا معائنہ کرائے گا۔ رواں ماہ پاکستانی سندھ طاس، کمیشن کے وفد نےبھارت کا دورہ بھی کرنا تھا ، پاکستانی سندھ طاس کمشنر مہر  علی شاہ نے اپنے ہم منصب کو فون کیا،خط بھی لکھا ،  لیکن بھارت نے پنچائتی الیکشن کا بہانہ بنا کر پاکستانی وفد کو آنے اور متنازعہ آبی منصوبوں کا معائنہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ انڈس واٹرکمشنر سیدمہرعلی شاہ کاکہنا ہے کہ بھارت سے رابطہ ہواہے،مثبت جواب ملتے ہی ٹیم معائنہ کرنے بھارت جائے گی۔