Tuesday, May 21, 2024

بھارت کا پاکستان اور افغانستان میں انتشار پھیلانے کا "گریٹ ڈبل گیم" کا پردہ چاک

بھارت کا پاکستان اور افغانستان میں انتشار پھیلانے کا "گریٹ ڈبل گیم" کا پردہ چاک
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کا پاکستان اور افغانستان میں انتشار، فرقہ واریت پھیلانے کا خطرناک منصوبہ، بھارت کی "ڈبل گیم" کے بعد "گریٹ ڈبل گیم" کا پردہ چاک ہوگیا۔ کنگز کالج لندن کے دفاعی امور کے استاد اوی ناش پلوال اپنی کتاب "MY ENEMY'S ENEMY" میں کئی سوالات اٹھا دیئے۔

ہندوستان کی زہر آلود "گریٹ ڈبل گیم"  2021ء کے آغاز پر تیز ہوگئی۔ پاکستان اور افغانستان میں انتشار، فرقہ واریت پھیلانے کا خطرناک منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔

کنگز کالج لندن میں ڈیفنس اسٹڈیز کے استاد اویناش پلوال نے اپنی کتاب میں نریندر مودی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

کنگز کالج لندن میں ڈیفنس اسٹڈیز کے استاد اویناش پلوال نے اپنی کتاب MY ENEMY'S ENEMY  کے سرورق پر اشرف غنی اور نریندر مودی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملاتے دکھایا ہے۔

کتاب میں دعوی کیا گیا ہے کہ خطے میں امن و امان متاثر کرنے کے لئے 2015ء میں داعش کو پروان چڑھایا گیا۔ نریندر مودی کی افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں،2019ء میں امریکہ اور افغان طالبان میں امن معاہدے کو ناکام بنانے کی بھی کوشش کی گئی۔

کتاب کی اقتباس میں لکھا ہے کہ خطے میں 2015ء میں داعش کو پروان چڑھایا گیا ۔ افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے مودی سرکار نے افغان طالبان کو اپنے جال میں پھانسنے کی بھی کوشش کی گئی جبکہ مچھ حملے کا مقصد پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانا تھا۔

گریٹ ڈبل گیم 2019ء میں شروع ہوئی لیکن کورونا وائرس کے باعث گریٹ ڈبل گیم کے نتائج 2020ء کے ابتداء میں موخر ہوئے۔ مصنف کے مطابق افغان امن مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوئے تو مودی نے 5اگست 2019ءکو مقبوضہ جموں و کشمیر میں آئین کی دفعہ 370 کو معطل کر دیا۔