Saturday, April 27, 2024

بھارت نے پانچ غیرملکی صحافیوں کو دورہ پاکستان کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ، فواد چوہدری

بھارت نے پانچ غیرملکی صحافیوں کو دورہ پاکستان کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ، فواد چوہدری
August 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت نے پانچ غیرملکی صحافیوں کو دورہ پاکستان کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت نے 5 غیرملکی صحافیوں کو دورہ پاکستان کی اجازت دینے سے انکار کر دیا صحافیوں نے 5 اگست کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔

انھوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت آزاد صحافیوں کو آزاد کشمیر کے دورے کی اجازت دے۔ بھارت صحافیوں کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ کرنے دے۔ بھارت صحافیوں کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے دے تاکہ حقائق سامنے آسکیں گے۔