Saturday, April 27, 2024

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا بھیانک منصوبہ ‏

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا بھیانک منصوبہ ‏
November 27, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) بھارت نے  مقبوضہ کشمیر کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا بھیانک منصوبہ تیار کر لیا ،  امریکا میں بھارتی قونصل جنرل سندیت چکرورتی نے اسرائیل کے نقش قدم پر چلنے کا اعلان کردیا ، کہا منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں  بھارت  کا مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا بھیانک منصوبہ بے نقاب  ہوگیا،امریکا میں تعینات بھارتی قونصل جنرل سندیپ چکرورتی کا شرانگیز بیان دیتے ہوئے کہا بھارت مقبوضہ وادی میں ہندو آبادکاری کرے گا۔ سندیپ چکرورتی کا کہنا تھا کہ  اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ میں یہ سب کرسکتا ہے تو بھارت کیوں نہیں ، بھارت اسرائیل کی پیروی کیوں نہ کرے؟ وہ یہ کرسکتا ہے۔ پاکستانی  وزیراعظم عمران خان نے بھارتی عہدیدار کے بیان پر شدید ردعمل،، ٹویٹ میں لکھتے ہیں یہ بھارتی حکومت کے فاشسٹ آر ایس ایس نظریے کو ظاہر کرتا ہے ، جس نے مقبوضہ کشمیر کا سو سے زائد روز کا محاصرہ کررکھا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ  کشمیری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں ، طاقتورممالک اپنے تجارتی مفادات کی وجہ سے خاموش ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور کرفیو کو ایک سو پندرہ روز ہوچکے ہیں، برفباری اور سرد موسم نے کشمیریوں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے، عالمی برادری کی تنقید کے باوجود بھارت نے وادی میں پابندیوں کو برقرار رکھا ہوا ہے۔