Saturday, May 11, 2024

بھارت کا فیک نیوز پر مبنی پاکستان مخالف بیانیہ آشکار ہو چکا، ڈاکٹر معید یوسف

بھارت کا فیک نیوز پر مبنی پاکستان مخالف بیانیہ آشکار ہو چکا، ڈاکٹر معید یوسف
October 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے بھارت کا فیک نیوز پر مبنی پاکستان مخالف بیانیہ آشکار ہو چکا ہے۔

معید یوسف نے قومی بیانیے سے متعلق سیمینار سے خطاب میں کہا پاکستان کے بارے میں دنیا میں غلط بیانہ پھیلایا گیا۔ ہمارا مؤقف سننے کے بعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہو جاتا ہے۔ ہمیں سوچنا چاہیے ہماری بات زیادہ کیسے سنی جائے گی۔

انہوں نے کہا بھارت مغرب میں پاکستان کے خلاف لابنگ کرتا ہے۔ مغرب نے 20 سال تک پاکستان کا منفی تشخص پیش کئے رکھا۔ پاکستان سے واپسی پر امریکی شخصیات کا پاکستان سے متعلق نظریہ مثبت ہوتا ہے۔

 معید یوسف بولے پاکستان حقائق پر مبنی قومی بیانیہ پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان ہمسایہ ممالک میں امن چاہتا ہے۔