Monday, May 13, 2024

بھارت کا سر کریک میں خالی کشتیاں پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ

بھارت کا سر کریک میں خالی کشتیاں پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ
September 10, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) خطے کے امن کے دشمن ا ور دہشتگرد بھارت کی جانب سے جھوٹے فلیگ آپریشن کیلئے بھونڈے الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، بھارت نے  سرکریک میں خالی کشتیاں پکڑنے کا مضحکہ خیز  دعویٰ کردیا۔ بھارت کی جنوبی کمان کے سربراہ لیفتیننٹ جنرل ایس کے سینی نے دعویٰ کیا کہ کچھ خالی کشتیاں ملی ہیں ، بھارتی فورسز سکیورٹی اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ بھارت میں کوئی چھینک بھی مارے اس کا الزام پاکستان پر لگا دو، یہی پالیسی بھارتی میڈیا کی ہے  اور یہی حکمت عملی مودی حکومت کی ہے۔کشمیر کی بگڑتی صورتحال اور اقوام متحدہ کے اجلاس نے نرگسیت  کے مارے نازی مودی کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ پاکستان کی حکومت نے پہلے ہی عالمی برادری کو خبردار کردیا تھا کہ بھارت کشمیر سےدنیا کی توجہ ہٹانے کی غرض سے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے، جس کا ڈر تھا ویسا ہی ہوا، بھارتی کاغذی سورماؤں نے واویلا شروع کردیا ہے کہ سرکریک میں خالی کشتیاں ملی ہیں ۔ دہشت گرد بھارت میں داخل ہوچکے ہیں۔ بھارت کے کمانڈر جنوبی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی  کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، بھارتی سیکورٹی اداروں کوخالی کشتیاں کو مل گئیں۔۔لیکن ان کشتیوں میں جو لوگ تھے وہ انہیں نہیں پتہ چلا۔ مودی سرکارنے اس سے پہلے بھی جھوٹے فلیگ آپریشن کےلیے آزادکشمیر کے 2 کسانوں کو گرفتار کرکے دہشتگرد ظاہر کیا تھا ، دونوں نوجوان آزاد کشمیر کے رہائشی تھےجبکہ بھارتی فوج انہیں پاکستانی علاقوں کا رہائشی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان  پہلے ہی بھارت کی سازش سے پردہ اٹھا چکے ہیں ،عمران خان نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے فالس آپریشن کر سکتا ہے۔ ممبئی حملوں کے حوالے سے بھارتی مصنف کہہ چکے ہیں کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن تھا جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا۔