Thursday, March 28, 2024

بھارت کا رویہ امن پسندی والا نہیں  : نواز شریف

بھارت کا رویہ امن پسندی والا نہیں  : نواز شریف
October 23, 2015
واشنگٹن(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بھارت کا رویہ امن پسندی کا نہیں حالانکہ تعلقات بہتربنانا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ کشمریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے، پاکستان کو نیوکلئیرسپلائیرگروپ میں رکنیت دی جائے۔ تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت کوامن پسند ہی نہیں،اس سے تعلقات بنانے کیلئے کھلے دل سے کوششیں کیں لیکن اس نے کبھی مناسب جواب نہیں دیا۔ قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات منسوخ کی لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرمعاہدوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ وزیراعظم نے ایک بارپھرواضح کیا کہ کشمریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے بھارتی رہنماؤں نے پاکستان مخالف بیان دئیے، حالانکہ تعلقات بہتربنانا دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کا دیرینہ دوست ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم اپنے مفاد میں لڑرہے ہیں دہشت گردوں کی مدد کرنے والوں کو بھی کیفرِ کردارتک پہنچائیں گے اوراس ناسورکوجڑ سے ختم کردیا جائے گا پاکستان عالمی امن کیلئے بھرپورکرداراداکررہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ہرقسم کی دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے۔ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا، پاکستان کو نیوکلئیر سپلائیر گروپ میں رکنیت ملنی چاہیے اس موقع پر انہیں انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سووینئر بھی پیش کیاگیا۔ ganja