Friday, March 29, 2024

بھارت کا دورہ زمبابوے منسوخ

بھارت کا دورہ زمبابوے منسوخ
June 22, 2015
نئی دہلی (92 نیوز)بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم زمبابوے سے بھی ڈر گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا دورہ زمبابوے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست نے بھارتی ٹیم کو دن میں تارے دکھا دیئے، پہلے دھونی نے کپتانی سے الگ ہونے کی پیشکش کی، اب ٹیم کی زمبابوے سے سیریز ہی منسوخ کر دی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے زمبابوے کرکٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، اس وجہ سے وہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لئے تیار نہیں۔ بورڈ کے مطابق کھلاڑی ورلڈ کپ اور آئی پی ایل کی وجہ سے تھکن کا شکار ہوئے اور اسی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف بھی اچھی کارکردگی نہیں دکھا پا رہے۔