Tuesday, May 7, 2024

بھارت کا خواب سپر پاور بننا، لیکن سات سال میں کوئی بڑا میزائل نہیں بنا سکا

بھارت کا خواب سپر پاور بننا، لیکن سات سال میں کوئی بڑا میزائل نہیں بنا سکا
June 11, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)بھارت خطے میں سپرپاوربننے کا خواب تو دیکھتا ہے لیکن اصل چہرہ انتہائی بھیانک ہے، بھارت اونچی دکان پھیکا پکوان کی مثال کو خوب درست ثابت کرتا نظر آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت بڑی جمہوریت کا دعوے دارلیکن اس کا اصل چہرہ انتہائی بھیانک ایک طرف جنگی تیاریوں میں مگن لیکن اس میں بھی ناکام۔ بھارت  اپنے گریبان میں تو جھانک کر دیکھےسات سال میں کوئی  بڑا میزائل نہیں بنا سکا،آئے روز بھارتی میزائل ٹھس ہو جاتے ہیں بھارتی فضائیہ کے  ناکارہ لڑاکا طیارے  اڑتے تابوت ہیں۔ بھارت جنگ کے نشے میں چورکبھی پاکستان کو دھمکی لگاتا ہے تو کبھی چین سےسینگ لڑاتا ہےاور تو اور اب میانمرسے بھی تعلقات خراب کر لئے ۔ بھارت میں انسانیت سسکتی ہےآئے روز عورتوں کی عزتوں کو پامال کرنا معمول ہےلیکن جنگی جنون پر اربو ں ڈالر خرچ کرنے والے بھارت میں کروڑوں افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ بھارتی عوام اورکسان خود کشیوں پر مجبور ۔ بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں کبھی مسلمانوں کے گھر جلائے جاتے ہیں تو کبھی سکھوں کو زدوکوب کیا جاتا ہے اور تو اور چرچ پر بھی انتہا پسند ہندو چڑھ دوڑتے ہیں۔ جنگی جنون میں پاگل بھارت کا یہ رویہ اسے تباہی سے دو چار کر دے گا۔